سزائے موت کا ملزم 4 سال کی قید کے بعد عدم ثبوت کی بنا پر بری

منگل 26 مارچ 2024 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کا ملزم 4 سال کی قید کے بعد عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملزم کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شرقپور میں مسمات طیبہ نامی لڑکی کو نامعلوم افراد نے قتل کیا، قتل کا مقدمہ درخواست گزار کاشف علی کے خلاف درج کر لیا گیا، درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ نے سزائے موت کی سزا سنائی تھی، ٹرائل کورٹ نے کیس کا صحیح طرح سے تعین نہیں کیا، عدالت ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزائے موت کو کالعدم قرار دے۔لاہور ہائیکورٹ نے ٹھوس شواہد نہ ہونے پر سزائے موت کے ملزم کو بری کر دیا ۔