نیب بلو چستان کی جا نب سے کھلی کچہر ی کا انعقا د 28ما ر چ کو ہو گا

منگل 26 مارچ 2024 18:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) چیئرمین نیب کی ہدایات پر نیب بلوچستان کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق عوام الناس کو آسان رسائی دینے اور شکایات کی وصولی کے لیے کھلی کچہری کا انعقادہر ماہ کی آخری جمعرات کو نیب بلوچستان کے دفتر واقع کوئٹہ کینٹ میں کیا جاتا ہے اس باربھی کھلی کچہری کا انعقاد نیب آفس واقع گلستان روڈ ، کوئٹہ کینٹ بروز جمعرات 28 مارچ 2024 صبح 11 بجے دن تا 3 بجے سہ پہر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں ڈائریکٹر جنرل نیب شکایت کنندگان کو بذات خود ملیں گے اور درخواستیں موصول کریں گے۔ واضح کیا جاتا ہے کہ نیب کی نئی پالیسی کے مطابق اب نیب گمنام فرضی شکایات پر کاروائی نہیں کرے گا۔ صرف ایسی مصدقہ شکایات جو نیب کے دائرہ کار پر پورا اٴْتر تی ہوں اٴْن شکایات پرنیب کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔مزید معلومات کیلئے نیب بلوچستان فون نمبر:9203614 081 اور موبائل نمبر 5382919-0333 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔