qشانگلہ میں گاڑی پر حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6افراد ہلاک
ّمسافر گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جارہی تھی‘ ڈی آئی جی مالاکنڈ نے واقعے کی تصدیق کردی
منگل 26 مارچ 2024 18:40
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ چینی باشندوں کی گاڑی بشام سے نکلی تھی کہ راستے میں دوپہر کو تقریباً ڈیڑھ بجے کے قریب یہ حملہ ہوا، حملے میں چینی مسافروں کی گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے جسے دیگر زخمیوں کے ساتھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے حوالے سے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ابھی فوری طور پر اس بات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا کہ یہ دھماکہ خودکش تھا یا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے سے بارودی مواد کا استعمال کرتے ہوئے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ چینی انجینئرز کے ساتھ دہشت گردی کا واقعہ پیش آنے کے بعد علاقے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرے میں لے لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا جس کی جانب سے دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوششیں جاری ہیں۔ریسکیو 1122 بشام کے اسٹیشن ہیڈ شیراز خان نے بتایا کہ خودکش دھماکے کے بعد بس کھائی میں گر گئی اور اس میں آگ لگ گئی، تاہم ان کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے اور اب لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔اسٹیشن ہاؤس افسر بشام بخت ظاہر نے بتایا کہ یہ ایک خودکش دھماکا تھا اور وہ شواہد اکٹھے کر رہے ہیں اور جائے وقوع پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔خیبرپختونخوا پولیس جائے و قوع پر پہنچ چکی ہے اور ریلیف آپریشن شروع کردیا۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.