پ* صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے سینیٹ انتخابات کا اعلامیہ جاری کردیا

منگل 26 مارچ 2024 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) سینیٹ انتخابات 2024 کے لیئے امیدواروں کے دستبردار ہونے کا کل آخری روز ہے، اس سلسلے میں سندھ سے سینیٹ کی 12نشستوںکے لیئے 35امیدواروں نے فارم جمع کروائے،سینیٹ انتخابات کے لیئے پولنگ 2 اپریل 2024 کو صوبائی اسمبلی سندھ میں منعقد ہوگی، واضع رہے کہ سندھ سے سینیٹ کی 7جنرل، 2 ٹیکنوکریٹ، 2 خواتین اور ایک اقلیت کی نشست پر انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔#