راولپنڈی،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،13گرفتار

قبضہ سے شراب اوراسلحہ وایمونیشن برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے

منگل 26 مارچ 2024 20:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی13ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے شراب اوراسلحہ وایمونیشن برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے ملزم عبدالرحمان سی1پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم رضوان سی01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم مبشر سی01آہنی مکہ ،ملزم عتیق سے 05لیٹرشراب ، صادق آباد پولیس نے ملزم وقاص سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم جمیل سے 10لیٹرشراب ، صدر بیرونی پولیس نے 02ملزمان آصف اورشان سے 40لیٹرشراب ،01رائفل 223بور اور01کاربین ، ویسٹریج پولیس نے ملزم نعمت اللہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،سول لائنز پولیس نے ملزم قسمت خان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ٹیکسلا پولیس نے جنت گل سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم جنید سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،گوجرخان پولیس نے ملزم مشرف سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :