Live Updates

پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 248 ملزمان گرفتار

منگل 26 مارچ 2024 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر منشیات کے تدارک کیلئے پنجاب پولیس کی مہم تیزی سے جاری ہے ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت آر پی اوز، ڈی پی اوز پنجاب کو ڈرگ فری صوبہ بنانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 474 ریڈز کی گئیں منشیات کی سپلائی چین میں ملوث ملزمان کے خلاف 249 مقدمات درج ، 248 ملزمان گرفتار کیے گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 140 کلوگرام چرس، 02 کلو ہیروئن،01 کلو افیون برآمد جبکہ 307 گرام آئس ، 2670 لٹر شراب بھی برآمد ہوئی انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانے پر 7165 ریڈز کی گئیں، انہوں نے بتایا کہ منشیات کے بڑے سوداگروں کے خلاف 3669 مقدمات درج ، 4053 ملزمان گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سے 2947 کلوگرام چرس، 15 کلو آئس ، 58 کلو ہیروئن برآمد کی گئی، 152 کلو گرام افیون اور 40875 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی، انہوں نے مزید بتایا کہ اے این ایف کے ساتھ کلوز کوآرڈینیشن سے انسداد منشیات آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے، آئی جی پنجاب کی ہدایت کی تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں سپلائی دینے والے سفاک ملزمان کے نیٹ ورکس کا مستقل خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات