اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کی کارروائی، ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر ایک دکاندار پابند سلاسل،متعدد کو نوٹس جاری

منگل 26 مارچ 2024 20:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر ایک دکاندار کو پابند سلاسل اور متعدد کو نوٹس جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر احمد مغیث نے دھمتوڑ، ہرنو اور ملحقہ مارکیٹوں میں گوشت،چکن،فروٹ،سبزی،کریانہ شاپس،تندور و جنرل سٹورزکا معائنہ کیا جس کے دوران چکن و گوشت کے نرخوں میں اضافے اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک دکاندار کو پابند سلاسل جبکہ متعدد کو نوٹسز جاری کر دئیے۔

متعلقہ عنوان :