بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی کل تک ملتوی

منگل 26 مارچ 2024 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی کل بدھ تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر جبکہ ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم میں سے ایک کو سپریم کورٹ بلایا گیا ہے ، ہم نے جانا ہے اس لیے کل بدھ کو کیس مقرر کر رہے ہیں ۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ مجھے دلائل کے لیے 45منٹ دے دیئے جائیں۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت کل بدھ تک ملتوی کر دی۔