انگلینڈویمن نے چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کو 47رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

بدھ 27 مارچ 2024 09:20

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) انگلینڈویمن نے چوتھے ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کو 47رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔برطانوی خواتین ٹیم کی مایا بائوچیر نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں ۔

مایا بائوچیر نے نیوزی لینڈ کی بائولرز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے 56 گیندو ں پر 91 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم 178 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بناسکی۔ بدھ کو بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان خواتین ٹیم کی کپتان سوزی بیٹس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بناکر نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 178 رنز کا ہدف دیا۔ مایا بائوچیر نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،نیٹ سکیور برنٹ ناقابل شکست 29 اور کپتان ہیتھرنائٹ ناقابل شکست 21 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں ۔ نیوزی لینڈ کی امیلیا کیر، روزمیری مائر اورفران جونز نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب میں برطانوی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث میزبان نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 130 رنز بناسکی۔ نیوزی لینڈ ٹیم کی ، بروک ہالیڈے نے 25، برناڈائن بیزوائیڈن ہاٹ23اورامیلیانکیر21 رنز بنائے۔انگلینڈ کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شارلٹ ڈین نے 4، جبکہ لارین بیل ،ڈینیئل گبسن اور سوفی ایکلسٹن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ یوں انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 47 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ برطانوی ویمن ٹیم کی مایا بائوچیر کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔\932