روس کے ساتھ اعلیٰ سطح کے رابطے منقطع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ، وزیر خارجہ ہنگر ی

بدھ 27 مارچ 2024 09:40

بداپسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو نے کہا ہے کہ وہ روس کے ساتھ اعلیٰ سطح کے رابطے منقطع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ۔ تاس کے مطابق انہوں نے کہاکہ روس کے ساتھ مواصلات کے تمام ذرائع کھلے رہیں گے اور روس سے اعلیٰ سطح کے رابطے منقطع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم روس کے تمام اہم رہنماوں کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اگرکسی بھی ملک سے اعلیٰ سطح کے رابطے منقطع کرنے جیسے اقدامات مستقبل میں امن کے امکانات کو کم کردیتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ سفارت کاری ایک دوسرے سے بات کرنے کی صلاحیت کے بارے میں ہے، چاہے حالات پیچیدہ ہی کیوں نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :