کاشتکاروں کو موسمی چارے کی بروقت کاشت یقینی بنا نے کی ہدایت

بدھ 27 مارچ 2024 11:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) کاشتکاروں کو موسمی چارے کی بروقت کاشت یقینی بنا نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ مویشیوں کے بہترین گوشت اور دودھ کی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ کےلئے مویشیوں کی غذائی ضروریات کو پورااور انہیں تمام ترلحمیات،پروٹینزاورغذائیت سے بھرپورچارے کی فراہمی کے لئے معیاری اور موسمی چارے کی بروقت کاشت کو یقینی بنایاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاشتکاروں اور زرعی اراضی کے حامل لائیوسٹاک فارمرز کوہدایت کی ہے کہ وہ موسم گرما کی مناسبت سے مکئی، سدابہار ،جوار،ماٹ گراس کاشت کریں اور فی ایکڑبہتر پیداوار کے حصول کے لئے زمین کی زرخیزی میں اضافہ کی غرض سے ماہرین زراعت کی مشاورت کی روشنی میں کھاد اوربیج کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ فی ایکڑبہتر پیداوار کے حصول کے لئے مکئی کا بیج 40 ،سدابہار15،جوارکا بیج30کلوگرام فی ایکڑ کاشت کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ مکئی کی فصل اپریل سے ستمبراور جوار و سدابہارکی فصل اپریل سے مئی تک کاشت کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :