نئے اور تجدیدی لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31مارچ مقرر

بدھ 27 مارچ 2024 12:45

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ پیسٹی سا ئیڈز کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا ہے کہ پیسٹی سائیڈڈیلرزکےنئے اور تجدیدی لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31مارچ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اے پی پی کو بتایاکہ محکمے کے زیر اہتمام زرعی ادویات کے نئے اور تجدیدی لائسنس کے حصول کےلئے ڈیلرز ٹریننگ پروگرام کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہےجس کے مطابق میٹرک پاس درخواست گزار وں کوپیسٹی سائیڈز کے نئے اور تجدیدی لائسنس کے حصول کےلئے ہر لحاظ سے مکمل درخواستیں بمعہ جمع شدہ اصل فیس چالان جمع کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لائسنس کے اجراکےلئے امیدواروں کا 15 روزہ تربیتی پروگرام یکم سے 15اپریل تک جبکہ تجدید ی لائسنس کے امیدواروں کےلئے 3 روزہ ٹریننگ پروگرام 16 سے 18اپریل تک محکمے کے دفتر میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :