ماسکو دہشتگردی، تمام افراد تاجکستان کے شہری تھے، روس

بدھ 27 مارچ 2024 13:00

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) روسی حکام نے کہا ہے کہ ماسکو میں دہشتگردی کرنے والے تمام افراد تاجکستان کے شہری تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی حکام کا کہنا تھا کہ تمام گرفتار دہشتگرد دوشنبے کے نواحی علاقوں سے تعلق رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

گرفتار مشتبہ افراد میں سے فریدونی شمس الدین کا تاجکستان میں گھر سیل کردیا گیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق بیکری ملازم فریدونی 6 ماہ پہلے روس گیا تھا اور باقاعدگی سے رقم بھیجتا تھا۔روسی خفیہ ایجنسی کا کہنا تھا کہ حملے کے پیچھے ممکنہ طور پر امریکا، برطانیہ اور یوکرین ہیں۔واضح رہے کہ ماسکو کے کراکس ہال میں 4 دہشتگردوں کے حملے میں 139 افراد ہلاک اور 182 افراد زخمی ہوئے تھے۔