نوشہرہ، رمضان المبارک میں گرانفروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری

بدھ 27 مارچ 2024 13:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی گرانفروشوں کے خلافک کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال خٹک کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلیننگ نوشہرہ نوررحمان نے نوشہرہ کلاں، کابل ریور اور کھنڈر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا معائنہ کیا۔ مختلف سبزی و فروٹ فروش ، قصائی ، اور جنرل سٹورز پر نرخ نامہ اور قیمتوں کا معائنہ کیا گیا۔ نرخ نامہ کی عدم موجودگی اور گرانفروشی پر متعدد دکانداروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی گٸی۔ انتظامیہ کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا گرونفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :