سی پی او کی نگرانی میں راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،11ملزمان گرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 13:16

سی پی او کی نگرانی میں راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی نگرانی میں راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 11ملزمان گرفتار کر کےان کے قبضے سے 07کلو سے زائدچرس اور120گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔پولیس ترجمان کے مطابق سی پی او خالد ہمدانی کی نگرانی میں راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور اس دوران روات پولیس نے ملزم عمر سے 01کلو473گرام چرس، مندرہ پولیس نے ملزم بلال سے 01کلو200گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم ندیم سے 01کلو250گرام چرس، گوجرخان پولیس نے ملزم وسیم سے 500گرام چرس، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم شیروز سے 560گرام چرس، نیوٹاؤ ن پولیس نے ملزم عمر سے 550گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم یاسر سے 580گرام چرس، ملزم شیراز سے 510گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے ملزم نعمان سے 510گرام چرس، سٹی پولیس نے ملزم ساجد سے 220گرام چرس، آراے بازار پولیس نے ملزم عمر سے 120گرام ہیروئن برآمد ہوئی، کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 116ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان سے 70کلو سے زائد چرس،01کلو سے زائد ہیروئن اور 200لیٹرسے زائد شراب برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

سی پی او کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔