تھانہ ہوتی پولیس کی کارروائی ، آتش گیر مواد، پٹاخے ساتھ رکھنےپر 3 دکاندارگرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 13:35

تھانہ ہوتی پولیس کی کارروائی ، آتش گیر مواد، پٹاخے ساتھ رکھنےپر  3 دکاندارگرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) مردان کے تھانہ ہوتی پولیس نے آتش گیر مواد، پٹاخے ساتھ رکھنے والے 3 دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ ہوتی پولیس نے ایس ایچ او مراد خان کی قیادت میں آتش گیر مواد ، پٹاخے ساتھ رکھنے والے 3 دکانداروں ذیشان،عزیر اور محمد ریاض ساکنان پارہوتی کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے بڑی مقدار میں پٹاخے اور آتش گیر مواد برآمد کر کےان کے خلاف تھانہ ہوتی میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔ ضلعی پولیس مردان نے کہا کہ آتش گیر مواد ، پٹاخے وغیرہ کی خرید و فروخت قانونی جرم ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :