آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز (کل) سے ہوگا

بدھ 27 مارچ 2024 14:38

آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز (کل) سے ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل پاکستان رمضان کپ 3x3 باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز (کل )جمعرات سے اسلام آباد میں ہوگا۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اوج ظہور کے مطابق ایونٹ میں مردوں کیساتھ ساتھ خواتین کے بھی مقابلے ہونگے جس میں بڑی تعداد میں ملک بھر سے باسکٹ بال پلیئرز ایکشن میں دکھائی دینگے۔

(جاری ہے)

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی سرپرستی میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ میں مینز ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹ میں آرمی، واپڈا، نیوی، پولیس سمیت 12ٹیمیں مدمقابل ہونگی جبکہ کلب ٹورنامنٹ میں 48 اور وویمنز ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ باسکٹ بال فیڈریشن ملک میں 3x3گیم کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور یہ ٹورنامنٹ 3x3باسکٹ بال فارمیٹ کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا

متعلقہ عنوان :