فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر ٹو کے میچ میں افغانستان نے بھارت کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی

بدھ 27 مارچ 2024 14:38

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر ٹو کے میچ میں افغانستان نے بھارت کو ایک کے مقابلے ..
گوہاٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر ٹو کے میچ میں افغانستان نے بھارت کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

گوہاٹی میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے پہلے برتری حاصل کی، یہ گول اٴْن کے اسٹار کھلاڑی سٴْنیل چیتھری نے 38 ویں منٹ میں اسکور کیا۔وقفے پر مقابلہ ایک صفر تھا، دوسرے ہاف میں افغانستان نے بہتر کھیل پیش کیا، اٴْن کی جانب سے 70ویں منٹ میں رحمت اکبری نے گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔کھیل کا مقررہ وقت ختم ہونے سے دو منٹ پہلے افغانستان کے شریف محمد نے پنالٹی کک پر گول کرکے اپنی ٹیم کو دو ایک سے تاریخی کامیابی دلادی۔