ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک وارڈن کی مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی اڈوں، پارکنگ اور ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائی

بدھ 27 مارچ 2024 14:39

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک وارڈن خالد اور ٹریفک سٹی سرکل انور خان نے نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی اڈوں، پارکنگ اور ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائی کی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک وارڈن خالد نے ہسپتال روڈ، سربن چوک اور سینا لیبارٹری چوک میں غیر قانونی پارکنگ، منی اڈوں، ریڑھی بانوں اور تھڑوں کے خلاف کارروائی کی ۔ انہوں نے تجاوزات مافیا کو ہدایت کی کہ دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹیں گے، ٹریفک میں خلل ڈالنے والے ریڑھی بان سڑک پر آنے سے گریز کریں، رمضان المبارک کے دوران ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :