ایف بی آر افسران کی چھان پھٹک شروع، انٹیلی جنس ایجنسی کو ٹاسک مل گیا

بدھ 27 مارچ 2024 15:24

ایف بی آر افسران کی چھان پھٹک شروع، انٹیلی جنس ایجنسی کو ٹاسک مل گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملازمین کی تفصیلات کیلئے سول انٹیلی جنس ایجنسی کو ٹاسک دے دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایجنسی نے ملازمین کے دفاتر اور رشتہ داروں سے معلومات لینا شروع کردی ہیں، انٹیلی جنس ایجنسی گریڈ 19، 20 اور 21 کے ملازمین کی معلومات اکٹھی کررہی ہے جس میں افسران کی مالی طورپر ایمانداری اور پروفیشنل کارکردگی کی معلومات لی جارہی ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ معلومات ملنے کے بعد ملازمین کو اے، بی اور سی کیٹیگری میں رکھا جائے گا، کیٹیگری اے اوربی کے افسران کو رپورٹ کی مناسبت سے پوسٹنگ دی جائے گی جبکہ کیٹیگری سی میں آنے والے ملازمین کو اہم ذمہ داری نہیں سونپی جائے گی اور ایسے افسران کو ملازمت سے فارغ بھی کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق مستقبل میں ترقی بھی انہی رپورٹوں کی مدد سے کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :