وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ، جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
ہفتہ 27 اپریل 2024 17:51
(جاری ہے)
اجلاس میں اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے غیر ملکی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر و مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی آر کے اندراج کو 100فیصد یقینی بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا یا تاخیر کسی طور قبول نہیں، ایف آئی آر درج نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی ہو گی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کے پروموشن کیسز کو فوری نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ترقی ملازم کا حق ہے جو اسے وقت پر ملنا چاہیے، پرموشن سے پولیس فورس کے مورال میں بہتری آئے گی۔وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد پولیس میں تمام خالی آسامیوں پر بھرتی کی ہدایت بھی کی۔ اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔وفاقی وزیر محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے جامع پلان طلب کر تے ہوئے ٹریفک زیادہ جام رہنے والے مقامات کی نشاندہی کرکے قابل عمل حل تجویز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سیف سٹی کے نظام کو لاہور سیف سٹی کی طرح جدید تقاضوں سے لیس کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تھانوں کی حالت کو بہتر کررہے ہیں، چند مہینوں میں اچھے نتائج ملیں گے۔ اجلاس میں آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی سمیت تمام ڈی آئی جیز اور سی ٹی اونے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ کی گوارد میں بہیمانہ واقعہ میں 7افراد کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار
-
نو مئی پاکستان کی تاریخ میں یوم ِ سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، تمام سیاسی جماعتیں رواداری اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے کام کریں ، صدرآصف علی زرداری
-
مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی سانحہ 9 مئی کی شدید مذمت
-
جرمن موسمیاتی تبدیلی کے مقابلے مہاجرت سے زیادہ خوف زدہ ہیں
-
فیجی: انصاف کی راہ میں رخنہ ڈالنے پر سابق وزیر اعظم کو جیل کی سزا
-
9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے،بلاول بھٹو زرداری
-
تیونس کی خاتون امن کار یو این ایوارڈ کی حق دار قرار
-
شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے وٹس ایپ گروپس سے نکا ل دیاگیا
-
’گھر کو سب جیل قرار دے کر نجی پراپرٹی کا ورچوئل قبضہ لیا گیا‘
-
تلخیاں اتنی زیادہ ہیں نہ کوئی بات سن رہا ہے نہ کوئی بات سمجھ رہا ہے، فواد چوہدری
-
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آتشزدگی ،حج پرواز کو روک دیا گیا، امیگریشن سسٹم تباہ
-
وزیراعظم نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.