ایران میں اغواء ہوئے 3 پاکستانی بازیاب، ملزم گرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 16:11

ایران میں اغواء ہوئے 3 پاکستانی بازیاب، ملزم گرفتار
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) ایران میں اغواء ہونے والے 3 پاکستانیوں کو بازیاب کرا کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق زیارت ویزے پر گئے 3 شہریوں کو ایران پہنچنے پر اغواء کر لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ انسانی اسمگلروں نے شہریوں کی رہائی کے لیے 20 لاکھ روپے کی رقم وصول کی۔ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ اغواء کار مغویوں پر تشدد کی ویڈیو ان کے اہلِ خانہ کو بھیج کر مزید رقم کا تقاضہ کرتے تھے۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ بازیاب افراد میں محمد عدنان، کاشف محبوب اور محمد دائود شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :