جلائو گھیرائو کیس،ڈاکٹر یاسمین راشد کی تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 30مارچ تک ملتوی

بدھ 27 مارچ 2024 16:13

جلائو گھیرائو کیس،ڈاکٹر یاسمین راشد کی تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) لاہور کی انسداددہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی عسکری ٹاورحملہ اور تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے سمیت تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 30مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید بدھ کو سماعت کی۔ ضمانت کی درخواستوں میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں اور ان سے اب ان مقدمات میں کوئی تفتیش نہیں ہونی ۔ضمانت کی درخواستوں میں نشاندہی کی گئی کہ ڈاکٹر یاسمین راشد عمر رسیدہ اور کینسر کی مریضہ ہیں لہذا ان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔