بچوں کو پتنگ بازی کے نقصانات بارے آگاہی سیمینارز کا سلسلہ جاری

بدھ 27 مارچ 2024 16:24

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) حویلی لکھا میں ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ حویلی لکھا اعجاز احمد بھٹی کا تعلیمی اداروں میں بچوں کو پتنگ بازی کے نقصانات بارے آگاہی سیمینارز کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر میں گزشتہ دنوں پتنگ بازی سے ضائع ہونے والی قیمتی انسانی جانوں اور شہریوں کے زخمی ہونے کے بڑھتے واقعات کو دیکھتے ہوئے حویلی لکھا کے تعلیمی اداروں میں ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان کی ہدایات پر پولیس نے پتنگ بازی کے نقصانات سے آگاہی اور بچاؤ کی مہم شروع کردی ہے، اس سلسلے میں ایس ایچ او اعجاز احمد بھٹی سٹی انچارج پولیس ثناء اللہ خان بلوچ نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1حویلی لکھا کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں جو بچے پتنگ بازی کے اس خونی کھیل میں شامل ہوں گے ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جائے گا وہ بچے سرکاری نوکری بھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون کیمروں کی مدد سے بھی پتنگ بازی کے فتنے کو کچلنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔\378