موٹروے پولیس نے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی گھڑی مالک تک پہنچا دی

بدھ 27 مارچ 2024 16:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) موٹروے پولیس نے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی گھڑی مالک تک پہنچا دی ۔ترجمان کے مطابق موٹروے پر سفر کرتے ہوئے ایک شخص چکری سروس ایریا میں نماز کے لئے رکاجہاں وہ وضو کرتے ہوئے اپنی ڈیڑ ھ لاکھ روپے مالیت کی قیمتی گھڑی بھول گیااور اپنا سفر جاری رکھا۔

(جاری ہے)

کچھ سفر کرنے کے بعدیاد آنے پر اس نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن130کے ذریعے موٹروے پولیس سے رابطہ کیا۔اطلاع پاتے ہی قریبی پٹرولنگ موبائل کو متعلقہ جگہ پر بھیجا گیا جہاں سے گھڑی تلاش کر کے شہری کے حوالے کر دی گئی جس پر شہری نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :