یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہُ کے انتظامات کے سلسلے بارے اجلاس

بدھ 27 مارچ 2024 16:29

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم کی صدارت میں یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہُ کے انتظامات کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہُ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آپ کی تعلیمات تمام مسلمانوں کے لئے رہنما ئی ہیں۔اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ سیپکو کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ یوم علی کے موقع پر لوڈ شیڈنگ کرنے سے گزیر کریں۔ \378

متعلقہ عنوان :