اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

بدھ 27 مارچ 2024 16:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ شیر افضل مروت نے کہاکہ پی ٹی آئی کا جھنڈا لہرایا جائے تو پولیس دھاوا بول دیتی ہیں۔

وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم کارنر میٹنگ بلاتے ہیں تو پولیس پہنچ جاتی ہے، ہم نے اسلام آباد میں جلسہ کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئین اور قانون کے تحت ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی اسلام آباد میں دفعہ 144 ہی ۔ وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ اس وقت دفعہ 144 نہیں مگر جس دن پی ٹی آئی کا جلسہ ہوتا ہے، اسی دن دفعہ 144 ضرور لگتی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نے کہاکہ پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت اور شہری کا آئینی حق ہے۔ وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ ہم سیاسی جماعت ہے ہمیں دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح حقوق دیئے جائیں۔ وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ ہم آئین اور قانون کے ساتھ کھڑے ہیں، مگر احتجاج بھی ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا