وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھرسے پاورلفٹنگ کی انٹرنیشنل اتھلیٹس ٹوئنکل سسٹرز اوراہاہاکی اکیڈمی کے عہدیداران کی ملاقات

بدھ 27 مارچ 2024 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) وزیر کھیل وا مورنوجوانان پنجاب فیصل ایوب کھوکھر سے خواتین کھلاڑیوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی ۔ بدھ کے روزپاورلفٹنگ کی انٹرنیشنل اتھلیٹس ٹوئنکل سسٹرز اور راہاہاکی اکیڈمی کے عہدیداران نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

خواتین کھلاڑیوں نے وزیر کھیل پنجاب کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا،پاورلفٹنگ کی انٹرنیشنل اتھلیٹس ٹوئنکل سسٹرز سبل سہیل، ٹوئنکل سہیل اورراہاہاکی اکیڈمی کی سحرش گھمن سے ملاقات کے موقع پر وزیر کھیل وامورنوجوانان پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ ٹوئنکل سسٹرز نے پاکستان کے لئے عالمی سطح پر کئی کامیابیاں سمیٹی ہیں،پاورلفٹنگ جیسے مشکل کھیل میں ان کی شمولیت باعث فخر ہے ،سحرش گھمن خواتین ہاکی کی ترویج کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہیں،میرے دفتر کے دروازے تمام کھلاڑیوں کے لئے کھلے ہیں،انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،خواتین کا سپورٹس سیکٹر میں اہم کردار ہے،خواتین کے سپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لینے سے معاشرے میں مثبت امیج اجاگر ہوتا ہے،خواتین کھلاڑیوں کے لئے پنجاب انڈوونمنٹ فنڈ کے ذریعے ہرممکن اقدامات اٹھائیںگے۔

متعلقہ عنوان :