عدلیہ اور ججوں کی نجی زندگی میں مداخلت کی نہ صرف مذمت ہونی چاہیئے بلکہ اس کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہیئے،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

بدھ 27 مارچ 2024 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) اسلام آبادہائی کورٹ کے ججزکی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کولکھے گئے خط کے بعدپیداہونے والی صورت حال پر سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سپریم کورٹ بار قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور ججز کے خط میں مذکور واقعے پر سخت ناپسندیدیگی کا اظہار کرتی ہے،عدلیہ اور ججوں کی نجی زندگی میں مداخلت کی نہ صرف مذمت ہونی چاہیئے بلکہ اس کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہیئے،سپریم کورٹ بار عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ایکشن برداشت نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

صدرسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن شہزادشوکت نے کہاکہ بار قانون کی حکمرانی پر سمجھوتہ نہیں کرے گی ،انھوں نے ججزکے ساتھ ہونے والے واقعات پر ناپسندیدگی کابھی اظہار کیاہے۔انھوں نے ججزکویقین دلایاکہ بار ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے آئینی وقانونی حقوق کادفاع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :