صحت کی خدمات کی دستیابی ہر شہری کا بنیادی حق ہے ، سیکرٹری صحت

بدھ 27 مارچ 2024 21:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی زیر صدارت بلوچستان میڈیکل سپورٹ پروگرام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوااجلاس میں صوبائی کوارڈنیٹرلوچستان میڈیکل سپورٹ پروگرام ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ، ڈائریکٹر بلوچستان ہیلتھ کارڈ ڈاکٹر احمد ولی، گورننس اسپیشلسٹ عبدالقادر ناصر، سیکشن آفیسر ریاست علی اور دیگر معاونین نے شرکت کی۔

صوبائی کوارڈنیٹربلوچستان میڈیکل سپورٹ پروگرام ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ نے سیکرٹری صحت کو پروگرام کے بارے بریفنگ دی بہتر رسائی اور مناسب صحت کی خدمات کی دستیابی ہر شہری کا بنیادی حق ہے صحت کی خدمات کے ساتھ ماں اور بچے کی صحت تک رسائی کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔بلوچستان میڈیکل سپورٹ پروگرام کے مفید ماڈل کو بروئے کار لاتے ہوئے مستحق طبقے کے لیے بروقت طبی امداد مہیا۶ کی جاے۔

(جاری ہے)

خاص طور پر حمل کے دوران خواتین کی عملی مدد کو یقینی بنانا اور نئے پیدا ہونے والے بچوں کی محفوظ ترسیل اور تحفظ کو یقینی بنایا جاے۔پبلک سیکٹر میں صحت کی سہولیات کو رسد اور ادویات کی پائیدار فراہمی جاری رکھنے کے لیے اقدامات کیے جاے۔بلوچستان میڈیکل سپورٹ پروگرام کے فیز ٹو کے لیے پی سی -1 غریب ترین اور آفت زدہ اضلاع کے لیے عطیہ دہندگان کے تعاون تین سال کے لیے وضع کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :