پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹرلیگل بلال رضا عہدے سے مستعفی

بدھ 27 مارچ 2024 21:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )کے ڈائریکٹرلیگل بلال رضا عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈمیں استعفوں کی خبریں زیرگردش ہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے آنے کے بعد دوسرا استعفی آیا ہے۔ بدھ کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے ڈائریکٹر لیگل بلال رضا بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

دو روز قبل ڈائریکٹرکمرشل بابرحامد نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا،ذرائع کے مطابق بابر حامد کے مینجمنٹ سے اختلافات استعفیٰ کی وجہ بنے۔ چند روز قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈائریکٹرز کے ساتھ میٹنگ کی تھی اور کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی تھی۔ میٹنگ کے دوران چیئرمین محسن نقوی نے ڈائریکٹرکمرشل مارکیٹنگ اور اسٹیٹ کو ریونیو جنریشن کا پلان تیار کا ٹاسک دیا تھا۔