فیصل آباد،پولیس نے جڑانوالہ واقعہ میں ملوث مزید 26 مبینہ ملزمان کی شناخت کر لی

بدھ 27 مارچ 2024 22:06

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) پولیس نے جڑانوالہ واقعہ میں ملوث مزید 26 مبینہ ملزمان کی شناخت کر لی،تمام افراد کا تعلق 61گ ب مہارانوالہ سے ہے پولیس کے مطابق تمام مبینہ ملزمان تھانہ صدر جڑانوالہ کے مقدمہ نمبر 1296میں نامزد ہیں مبینہ ملزمان میں اسامہ،شمع، بورا،سلیمان، عرفان،بلال،گل فراز،امین تنویر،اشرف، اعجاز، شان، عبید، ارسلان، دستگیر، حمزہ، کاشف،عبدالرحمان، سلیمان،سمیع اللہ،امجد،عکاشہ،عمران، عدیل،وقار اور فیصل شامل ہیں پولیس کے مطابق مبینہ ملزمان نے اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں پر مسلح ہو کر حملہ کیا تھا، مبینہ ملزمان نے سوٹوں، ڈنڈوں سے ملوث ہو کر عبادت گاہوں پر حملہ آور ہوئے اور آگ لگا کر گرجا گھروں کو نقصان پہنچایا،پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔