ہمارے بغیریوکرین پرامن سربراہ اجلاس بے کارکوشش ہوگی، روس

کیا یوکرین کا مسئلہ روس کی شرکت کے بغیر حل ہو سکتا ہی ممکن ہی نہیں،ترجمان

بدھ 27 مارچ 2024 22:48

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ یوکرین پر کوئی بھی عالمی امن سربراہی اجلاس جس میں روس کو شامل نہ کیا جائے وہ محض بے کارہوگا اور ناکام ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ روس اپنے آپ کو مغرب سے بچانے کے لیے یوکرین کے خلاف دو سالہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ پیسکوف نے کہا کہ "کیا یوکرین کا مسئلہ روس کی شرکت کے بغیر حل ہو سکتا ہی جواب واضح ہے، یہ ممکن نہیں ہی"۔یادرہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بین الاقوامی امن سربراہی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ نے اس سال کے شروع میں کہا تھا کہ وہ یوکرین۔ روس تنازع پرعالمی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :