انسداددہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت

عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی

بدھ 27 مارچ 2024 23:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاوس جلاو گھیراو سمیت تین مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت آج جمعرات تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کروانے کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکردی ، بعدازاں عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔