چیئرمین واپڈا کا چینی انجینئرز سے اظہارِ یکجہتی کیلئے داسو پراجیکٹ کا دورہ

چینی سفیر اور چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے پراجیکٹ سائٹ پر چینی ورکرز کے ساتھ وقت گزارا

بدھ 27 مارچ 2024 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) چینی انجینئرز سے اظہارِ یک جہتی کے لیے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی نے داسو پراجیکٹ کا دورہ کیا ہے۔چینی سفیر اور چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ سائٹ پر چینی ورکرز کے ساتھ وقت گزارا۔چیئرمین واپڈا نے چینی تعمیراتی کمپنی کے کنسٹرکشن کیمپ کا بھی دورہ کیا۔چینی انجینئرز کو پیش آئے دہشت گردی کے واقعے پر چیئرمین واپڈا نے شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر چینی ورکرز سے اظہارِ تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے اس موقع پر کہا کہ مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں، امید ہے کہ واقعے کے ذمے داران کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ داسو سمیت واپڈا منصوبوں پر سیکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنائے جا رہے ہیں، متعلقہ فریقین کی مشاورت سے سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔چیئرمین واپڈا نے نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں باہمی تعاون میں دراڑ ڈالنے میں ناکام رہیں گی۔چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے پانی اور پن بجلی منصوبوں کی تعمیر میں چین کی تعمیراتی کمپنیوں کی تعریف بھی کی۔

متعلقہ عنوان :