ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کا ووکیشنل تربیت کی فراہمی کا دائرہ دینی مدارس کے طلبہ تک بڑھانے کا فیصلہ

بدھ 27 مارچ 2024 23:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم اور صنعت وحرفت عبدالکریم تورڈھیر نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی نے ووکیشنل تربیت کی فراہمی کا دائرہ دینی مدارس کے طلبہ تک بڑھانے کیلئے ایک مفید اور قابل عمل پلان انھیں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں دیگر ممالک کے ماڈلز کا بھی جائزہ لیا جائے تاکہ صوبے میں مدارس کے طلبہ دینی علوم کیساتھ ساتھ مختلف تیکنیکی ہنر اور تربیت سے بھی آراستہ کیاجاسکے۔

انھوں نے ٹیوٹا کے مجموعی امور کو ڈیجیٹائز کرنے اور پروکیورمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کے پورے نظام میں شفافیت لانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ہدایات انھوں نے بدھ کے روز محکمہ صنعت کے کانفرنس روم سول سیکرٹریٹ پشاور میں ٹیوٹا کے پروکیورمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے الگ الگ بریفنگز کے دوران دیں۔منیجنگ ڈائریکٹر ٹیوٹا عامر آفاق،ڈائریکٹر ورکس اور پی اینڈ ڈی حیدر علی،ڈائریکٹر پروکیورمنٹ خالد عثمان،ڈائریکٹر فنانس منیر گل اور دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

معاون خصوصی کو ٹیوٹا کے صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں اور انکے لئے فنڈنگ کی صورتحال،ان پر کام کی رفتار جبکہ فنی تعلیمی اداروں کیلئے آلات اور دیگر ضروریات کیلئے خریداری کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ صوبے کے مختلف مقامات پر ادارے کی موجود ملکیتی اراضی کو مفید طریقے سے نجی شراکت داری کے ذریعے استعمال میں لانے کیلئے کوششیں کی جائیں۔

انھوں نے تمام اضلاع کے ووکیشنل تربیت میں مقامی ڈیمانڈ اور مخصوص ضروریات کے حامل ٹریڈز کو شامل کرنے کی ہدایت کی۔معاون خصوصی نے کہا کہ جہاں جہاں پر مختلف ٹریڈز کی جدید مشینری متعلقہ سکلڈ انسٹرکٹرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے بغیر استعمال پڑی ہے وہاں پر درکار عملے کی تعیناتی عمل میں لائی جائے اور اس سلسلے میں عملے کی ریشنلائزیشن کی جائے۔

متعلقہ عنوان :