مولانا فضل الرحمن کی چینی سفارتخانے آمد ،چینی سفیر سے ملاقات میں بشام واقعہ کی مذمت

بدھ 27 مارچ 2024 23:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چینی سفارتخانے کے دورے کے دور ان چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ سے ملاقات کی چینی سفیر سے ملاقات ،گذشتہ روز خود کش حملوں میں چینی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں رہنماؤں میں امن وامان سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی ۔