ق*اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر گہری تشویش ہے،بار ایسوسی ایشن کا اعلامیہ

ھ*عدلیہ کی آزادی پر حرف نظام عدل و انصاف اور معاشرے کیلئے شدید نقصان دہ ہے،عہدیداران

بدھ 27 مارچ 2024 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) اسلام آبادہائیکورٹ کی6 ججز کے خط کا معاملہ پراسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس اختتام پرجاری اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ اجلاس صدر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن راجہ محمد شکیل عباسی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری کو آئین کا بنیادی وصف سمجھتی ہے، نظام عدل و انصاف پر عوام الناس کا اعتماد عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری سے وابستہ ہے، عدلیہ کی آزادی پر حرف نظام عدل و انصاف اور معاشرے کیلئے شدید نقصان دہ ہے، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن آئین و قانون کی عملداری، عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری کے اصولوں کے ساتھ کھڑی ہے، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن مطالبہ کرتی ہے کہ ججز کے پیشہ وارانہ امور کی آزادانہ ادائیگی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ آئین کے مطابق بنیادی حقوق کا تحفظ اور انصاف کی بلا تفریق فراہمی ممکن ہو سکے، واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی اسلام آباد ہائیکورٹ ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر حساس اداروں کی مبینہ مداخلت بارے بتایاتھا۔

متعلقہ عنوان :