ةالخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان بھر میں عالمی یوم یتامیٰ پر آگاہی پروگرامات کا انعقاد

ژ*یتیموں کا عالمی دن منانے کا مقصد معاشرے میں شعورپیداکرنا ہے، صدر الخدمت ژ*الخدمت فاؤنڈیشن 30 ہزارآرفن بچوں کی کفالت کر رہی ہے ، ڈاکٹرحفیظ الرحمن

بدھ 27 مارچ 2024 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھرمیں ریجنل اور اضلاع کی سطح پر 15رمضان عالمی یوم یتامیٰ پرسیمینار،واک، افطارڈنرسمیت دیگرآگاہی پروگرامات کاانعقاد کیا گیا جن میں باہمت آرفن بچوں سمیت ان کی ماؤں نے شرکت کی۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ نمایاں افراد نے اس موقع پر آرفن بچوں کے سر پردست شفقت رکھ کرانھیں یقین دلایا کہ معاشرے میں وہ اکیلے نہیں ہیں۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے ورلڈ آرفن ڈے پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یتیموں کا عالمی دن منانے کا مقصد معاشرے میں شعورپیداکرنا ہے، یتیموں کی کفالت حکومتوں کی یا پھرعوام الناس کی ذمہ داری ہے اس میں کوتاہی ہمارے لیے اجتماعی سزا کا باعث بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

الخدمت فاؤنڈیشن اور دیگرفلاحی تنظیمیں پاکستان میں موجود آرفن بچوں کی کفالت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن کا فیملی سپورٹ آرفن پروگرام گھروں میں مقیم 27 ہزار 766 آرفن باہمت بچوں کی کفالت کر رہاہے جبکہ پاکستان بھرمیں قائم 22 الخدمت آغوش ہومز میں 1837آرفن باہمت بچوں کی کفالت جاری ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن مجموعی طورپر30ہزارآرفن بچوں کی کفالت پر 2 ارب 50 کروڑ روپے سالانہ خرچ کرتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ دنیا بھرمیں اس وقت 17 کروڑ سے زائدیتیم بچے ہیں جن کی اکثریت غریب افریقی اور ایشائی ممالک میں ہے۔

پاکستان کے 46لاکھ سے زائد آرفن بچے ہماری ذمہ داری ہیں۔ جنگ، بدامنی اور قدرتی آفات جہاں ممالک اور اقوام کیلئے تباہی کا پیغام لاتی ہیں، وہیں معصوم بچوں کی زندگیاں بھی آزمائش بنا دیتی ہیں۔غزہ میں حالیہ بحران کے دوران بہت بڑی تعداد میں معصوم بچے یتیم ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن غزہ کے ان فلسطینی بچوں کی کفالت کیلئے مکمل پلاننگ کرچکی ہے رستہ ملتے ہی ان بچوں کی کفالت کیلئے عملی اقدامات کاآغازکردیا جائے گا۔