زراعت کی ترقی کے لئے پانی کے منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،صوبائی وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ محمد سجاد

بدھ 27 مارچ 2024 20:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ محمد سجاد بارکوال اور صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان کی زیر صدارت زراعت اور آبپاشی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری آبپاشی طاہر اورکزئی سمیت مذکورہ محکموں کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے نیشنل واٹر پالیسی 2018, صوبائی فوڈ سیکیورٹی پالیسی، خیبرپختونخوا واٹر ایکٹ 2020, ریور پروٹیکشن ایکٹ سمیت دیگر امور کے حوالے سے صوبائی وزراء کو آگاہ کیا اور اس حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں صوبائی وزرا کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت اور آبپاشی کے منصوبوں کی بدولت صوبے کے زمینداروں کی ترقی اور زرعی شعبے کا فروغ ممکن ہے انھوں نے کہا کہ زرعی شعبے کے لئے پانی کے منصوبوں کی بلاتاخیر تکمیل ناگزیر ہے کیونکہ زراعت کی ترقی کے لئے پانی کے منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

زرعی فصلوں کا انحصار پانی پر ہی ہوتا ہے صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے میں درپیش مسائل کے حل کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائینگے جن سے نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے گا بلکہ صوبہ بھی زراعت کے شعبے میں خود کفیل ہو سکے گا، صوبائی وزراء نے متعلقہ افسران کو اس سلسلے میں بہتر روابط قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :