ساہیوال،ڈاکو بیوپاری ، زمیندار سے نقدی، موٹر سائیکل، دو موبائل چھین کرفرار، مقدمات درج، تین گرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 20:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) ڈاکوئوں نے بیوپاری اور زمیندار سی67ہزار روپے نقدی، موٹر سائیکل اور دو موبائل لوٹ کر لے گئے ،پولیس نے مقدمات درج کرکے تین ڈاکو ئوں کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ابوبکر بلاک شادمان ٹائون میں اوکاڑہ کے بیوپاری سید شاذب محبوب سے تین ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل نمبر3244اے ایس ایچ ، دو موبائل اور17ہزار روپے نقدی اسلحہ کے زور پر لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔

بیوپاری کے شور پر شہری آ گئے اور ڈاکوئوں کا تعاقب کر کے تین ڈاکوئوں زوہیب ، محمد عمر اور شہزاد کوقابوکر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔چک102چھ اے آر کے قریب زمیندار شاہدنواز سے تین ڈاکو40ہزار روپے کی نقدی پستول دکھا کر لوٹ کر لے گئے۔پولیس غلہ منڈی اور ہڑپہ نے دو مقدمات392اور397ت پ درج کر کے تین ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :