ملتان پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی،7افراد گرفتار،3ہزارسے زائد پتنگیں برآمد

بدھ 27 مارچ 2024 20:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ملتان پولیس تھانہ نیو ملتان کی پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے کاروائیاں جاری، 07پتنگ فروش ملزمان کو گرفتار کر کے 3 ہزار سے زائد پتنگیں برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والے پتنگ فروش ملزمان میں عبدالشکور، محمد اشرف، مشتاق احمد، عبدالقیوم، محمد صابر، نازک اورمحمد اسماعیل شامل ہیں۔پولیس نے پتنگیں اور دیگر سامان قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان علی حسن گیلانی اور سب انسپکٹر میاں اسد بن سعید، سب انسپکٹر انتصار اور سب انسپکٹر عمر فاروق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے برآمدگی کی۔

متعلقہ عنوان :