مولانا فضل الرحمن کی چینی سفیر سے ملاقات، خودکش حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

بدھ 27 مارچ 2024 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمن نے بشام خودکش حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ سے ملاقات کی۔ مولانا فضل الرحمن نے بشام خود کش حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ جے یو آئی کے جاری اعلامئے کے مطابق مولانا فضل الرحمن اور چینی سفیر نے ملاقات میں امن و امان سمیت دیگر معاملات پر بھی گفتگو کی۔