پولیس تھانہ احمدنگر کی کارروائی ،منشیات فروش گرفتار اور56کلو منشیات برآمد

بدھ 27 مارچ 2024 20:40

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) پولیس تھانہ احمدنگر نے کارروائی کرکےبین الصوبائی منشیات فروش گینگ کا رکن کو گرفتارکرلیا اور 56 کلو منشیات برآمدکرلی ہے،تفصیلات کے مطابق سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم اور ایس پی بلال احمد سلہریا کی ہدایات پر اے ایس پی سرکل وزیرآباد محمد رضا کی سربراہی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاوٴن شروع کر رکھا ہے، اس سلسلہ میں ایس ایچ او احمد نگر معراج احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے منشیات فروش کو حراست میں لے لیا ،جس کے قبضہ سے 56 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی ہے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، اے ایس پی سرکل محمد رضا نے کہا ہے کہ منشیات جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسے عناصر نئی نسل کو تباہی کی جانب لے کر جا رہے ہیں اور ان کے لیے کوئی رعایت نہیں۔

(جاری ہے)

سی پی او رانا ایاز سلیم،ایس پی وزیرآباد بلال احمد سلہریا اور اے ایس پی محمد رضا نے ایس ایچ او احمد نگر معراج احمد اور انکی ٹیم کو اس بڑی کارروائی پر حراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سرکل کا ہر ایس ایچ او منشیات فروشی کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اس لعنت کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔\378

متعلقہ عنوان :