پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں، 39دکانوں کو جرمانے

بدھ 27 مارچ 2024 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نےمہنگائی اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 39دکانوں کو مہنگی اشیا فروخت کرنے پر3لاکھ 70ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ڈی سی سائوتھ آفس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈی سی سائوتھ الطاف ساریو نے کہا کہ سی ایم آفس شکایت سیل اور سوشل میڈیا یا کمشنر آفس کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ مزید دکانوں کو سنگین خلاف ورزیوں پر انتباہ کیا گیا اور کمشنر کراچی کے دفتر سے مقرر کردہ نرخوں پر عمل کرنے کیلئے سخت وارننگ جاری کی گئی۔

انہوں نے رمضان کے مہینے میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے ضلع جنوبی کے اندر نوٹیفائیڈ نرخوں پر ضروری اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کا عزم کیا۔

متعلقہ عنوان :