جاپان ، "بینی۔کوجی" کی وجہ سے 2 افراد ہلاک، 100 افراد ہسپتال داخل

جمعرات 28 مارچ 2024 09:00

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) جاپان میں اضافی ڈائٹ غذا "بینی۔کوجی" کے استعمال کی وجہ سے 2 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد ہسپتالوں میں داخل ہو گئے ہیں۔ٹی آر ٹی کے مطابق جاپان کی وزارت صحت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بینی ۔کوجی کے استعمال کے بعد 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اموات کی حتمی وجہ کے تعین کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں سے ایک نے مذکورہ سپلیمنٹ کو اپریل 2021 سے فروری 2024 کے درمیان استعمال کیا تھا۔کوبا یاشی فارماسوٹیکل کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق بینی۔کوجی میں سرخ چاول کا خمیر شامل ہےاور اس کے استعمال کے بعد 100 سے زائد افراد ہسپتالوں میں داخل کر لئے گئے ہیں۔ مریضوں کی اکثریت کو گردے فیل ہونے کی شکایت ہے۔جاپانی فرم نے مذکورہ دوا کو مارکیٹ سے اٹھانے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :