کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین کا رمضان المبارک سستا بازار اور سبزی مارکیٹ کا دورہ

جمعرات 28 مارچ 2024 11:00

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین نے رخشان ڈویژن کے ہیڈکوارٹر خاران میں رمضان المبارک سستا/بچت بازار اور سبزی مارکیٹ کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کمشنر کے ہمراہ تھے،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے رمضان المبارک سستا بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا اور صفائی سمیت سیکورٹی انتظامات چیک کئے،کمشنر نے رمضان المبارک رمضان المبارک سستا بازار میں خریداری کرنے والے لوگوں سے قیمتوں کے متعلق معلومات لیں۔

کمشنر نے یوٹیلیٹی سٹورز کا بھی دورہ کیا یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیاء کی کمی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ سستا بچت بازار خاران کے قیام اور فعالی پر ضلعی انتظامیہ خاران کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ماہ صیام کے دوران لوگوں کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہرممکن رعایت ملے ۔ کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے واضح ہدایات کی روشنی میں لوگوں کو ماہ صیام کے دوران ریلیف پہنچانے کا عمل جاری ہے۔