جنگ سے متاثرہ غزہ کے شہریوں کے لیے 43 واں سعودی طیارہ العریش پہنچ گیا

جمعرات 28 مارچ 2024 12:07

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) سعودی عرب کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جنگ کے متاثرین کے لیے فضائی امدادی پل کے پروگرام کے تحت 43 واں امدادی طیارہ ادویات اور خوراک پر مشتمل سامان کی کھیپ لیکرمصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترگیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امدادی طیارہ کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے وزارت دفاع کے تعاون سے بھیجا گیا ہے جو آج( جمعے کو) عرب جمہوریہ مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔

جہاز میں طبی سامان، خوراک اور پناہ گاہ کا سامان تھا۔سعودی عرب سے آئے اس امدادی سامان کو غزہ کی پٹی کی طرف بھیجنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔یہ امداد مملکت سعودی عرب کی طرف سے بحرانوں اور مشکلات کا شکار فلسطینی قوم کی مدد کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :