گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

جمعرات 28 مارچ 2024 12:08

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء)گوشت اورگوشت سے بنی اشیائکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

پی بی ایس کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2024 تک کی مدت میں گوشت اورگوشت سے بنی اشیائکی برآمدات کاحجم 343.14 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 50 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گوشت اورگوشت سے بنی اشیائکی برآمدات کاحجم 228.72 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔

فروری 2024 میں گوشت اورگوشت سے بنی اشیائکی برآمدات کاحجم 48.33 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 48.67 ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 29.87 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2023 میں گوشت اورگوشت سے بنی اشیائکی برآمدات کاحجم 388.87 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔