کاشتکار مکئی پر کونپل کی مکھی کے متوقع نقصان سے بچاؤ کےلئے دانہ دار زہروں کا انتخاب کریں، ماہرین زراعت

جمعرات 28 مارچ 2024 12:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ ماہ اپریل کے دوران بہاریہ مکئی پر کونپل کی مکھی کاحملہ ہو سکتاہے لہٰذا کاشتکار کونپل کی مکھی کے حملے سے بچاؤ اور فصل کو پہنچنے والے متوقع نقصان کے پیشگی تدارک وکیمیائی طریقہ انسداد کےلئے دانہ دار زہروں کا انتخاب کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملہ کی مشاورت کے بغیر زہریلی ادویات کے سپرے سے گریز کریں کیونکہ اس سے جہاں ضررساں کیڑے مرنے کا امکان ہوتاہے وہیں فصل کے دوست کیڑے بھی مرنے کا خدشہ ہو سکتاہے۔

ماہرین نے مزید کہاکہ ڈرل سے کاشتہ مکئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کےلئے چھدرائی بھی اشد ضروری ہے لہٰذا کاشتکار فصل کا معائنہ جاری رکھیں اور اگر کوئی کمزور یا بیمار پودا نظر آئے تو اسے فوری طور پر نکال دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پودوں کا درمیانی فاصلہ کم از کم 6سے7انچ اور پودوں کی تعداد 34سے 40ہزار پودے فی ایکڑ ہونی چاہیے۔ کاشتکاروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ پہلی آبپاشی بوائی کے 25سے 30دن کے بعد کریں تاہم بعد ازاں فصل کی حالت کے مطابق آبپاشی کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :